امریکا کی مغربی ریاستوں میں برف باری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا،کیلی فو رنیا میں 13 انچ برف پڑچکی ہے ، برف باری کے بعد لوگ سلائیڈانجوائے کرتے رہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی ریاستوں کی طرف بڑھنے والابرفانی طوفا ن وسطی ریاستوں میں برف باری کا سبب بنے گا۔ جرمنی میں کرسمس کی خوشیاں ہوئیں دوبالا،ہلکی برف بار ی سے درختوں ، گھروں اور گاڑیوں نے جیسے سفید لباس پہن لیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں برفانی طوفان نے ذرائع
آمدورفت کو متاثر کیا، حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی،کئی ٹریفک حادثات ہوئے ،20 پروازیں معطل ، 170 تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔ تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے کم ازکم 13 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ،ملک کے 8 جنوبی صوبوں کو آفت زدہ قرار دیاگیاہے۔ ملائیشیا میں مون سون کے بدترین سیلاب نے تباہی مچادی۔ 5 شمالی ریاستوں کے ایک لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوگئے ، وزیراعظم نجیب رزاق نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امداد پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔